مسلمان کا صحیح سوچ

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

اپنی تہی دستی کا یقین (یعنی اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھنا) ہی کامیابی ہے۔ کوئی بھی اپنے عمل سے کامیاب نہ ہوگا۔ محض اللہ کے فضل سے کامیاب ہوگا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لن يدخل الجنة احد بعمله قالوا ولا انت يا رسول الله قال ولا انا الا ان يتغمدني الله برحمته

تمہارا کوئی عمل تمہیں جنت میں داخل نہیں کرےگا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ بھی نہیں (یعنی آپ کا عمل آپ کو جنت میں داخل نہیں کرےگا)؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: مجھے بھی نہیں، (یعنی میرے اعمال مجھے جنت میں داخل نہیں کر سکیں گے، میں بھی جنت میں داخل نہیں ہو سکوں گا) جب تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل وکرم سے ڈھانپ لے۔

یہ حدیث پڑھ کر مولانا خود بھی روئے اور دوسروں کو بھی رلایا۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۴۸)

Check Also

اپنے کو مٹانا چاہیئے

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ایک بڑے فاضل …