(۱) میّت(مرد) کا چہرہ دیکھنا صرف محرم عورت کے لیے جائز ہے، دوسری خواتین کے لیے جائز نہیں ہیں۔
(۲) اسی طرح میّتہ(عورت) کا چہرہ دیکھنا صرف محرم مرد کے لیے جائز ہے، دوسرے مردوں کے لیے جائز نہیں ہیں۔
(۳) زندہ اور مردہ دونوں آدمی کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے، لہذا جو بعض لوگ کرتے ہیں کہ وہ تدفین سے پہلے مردے کی تصویر کھینچتے ہیں یہ حرام ہے۔ حدیث شریف میں تصویر کھینچنے والوں کے بارے میں سخت وعید وارد ہوئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
إنّ أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة المصورون
یقیناً تصویر بنانے والوں کو اللہ تعالیٰ کے یہاں قیامت کے دن سب سے سخت عذاب دیا جائے گا۔
نوٹ:- محرم لوگوں سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ ہمیشہ کے لیے نکاح جائز نہیں ہے۔ جیسے ماں، بہن، بیٹی، خالہ، پھوپھی وغیرہ۔
Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=14318