‎وضو کے بغیر طوافِ زیارت یا عمرہ کا طواف کرنا‎ ‎

سوال:- اگر کوئی شخص وضو کے بغیر طوافِ زیارت یا عمرہ کا طواف کرے، تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب حامدًا ومصليًا

اس پر ایک دم واجب ہوگا؛ البتہ اگر وہ اس طواف کا اعادہ کر لے، جو اس نے وضو کے بغیر کیا تھا، تو اس سے دم ساقط ہو جائےگا۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Check Also

غُسل میں ناف کے اندرونی حصے کو دھونا

سوال: غسل کے دوران میں اپنی ناف کے اندرونی حصے کو انگلی سے دھونا بھول …