شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
میں ایک بات بہت سوچتا ہوں کہ موت سے ہر ایک کو سابقہ پڑتا ہے، پھر کیوں موت کو یاد نہیں رکھتے؟
آج عصر کے بعد ہمارے ایک پڑوسی کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے! انہوں نے عصر کی نماز پڑھی اور تلاوت کے لیے بیٹھے ہی تھے کہ انتقال ہو گیا۔
ہم میں سے کسی کو معلوم نہیں کہ اس کا وقت ایک گھنٹہ کے بعد آئے یا کب آئے۔ مجھے تو بہت عبرت ہوتی ہے۔
مرحوم کا میرے چچا جان (حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ) سے بیعت کا تعلق تھا۔ (ملفوظات حضرت شیخ رحمہ اللہ حصہ دوم، ص ١٣٤)