صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی تعظیم کا حکم ‏

حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک فرمان ہے:

”میرے صحابہ کی عزّت کرو؛ کیونکہ وہ تم میں سب سے بہتر ہیں پھر وہ (تم میں سب سے بہترہیں) جو ان کے بعد ہیں (تابعین) پھر وہ جو ان کے بعد ہیں (تبع تابعین)۔“ (مسندعبد الرزاق، الرقم :۲۱٦۳٤)

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا آخری وقت

حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی جب وفات کا وقت قریب تھا ان کی بیوی کہہ رہی تھیں، ہائے افسوس ! تم جا رہے ہو اور وہ (حضرت بلال رضی اللہ عنہ) کہہ رہے تھے، کیسے مزے کی بات ہے، کیسے لطف کی بات ہے ،کل کو دوستوں سے ملیں گے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے ملیں گے، ان کے ساتھیوں سے ملیں گے۔ (فضائل صدقات، حصہ دوم، ص ۴۷۲)

Check Also

حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اعتماد‎ ‎

عيّن سيدنا عمر رضي الله عنه قبل موته ستة من الصحابة الكرام رضي الله عنهم …