صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کس طرح سے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کی

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”کبھی نہ سوچو دنیا کیا ترقّی کر رہی ہے، ترقّی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع میں ہے، صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اپنے نیزوں کو بادشاہوں کی قالینوں پر مارتے تھے کہ تمہاری چیزوں کی ہمارے دل میں ذرہ برابر وقعت نہیں ہے اور ہمارا حال اس کے برعکس ہے، ہمارے دلوں میں دنیا کی وقعت ہی وقعت ہے اور کچھ نہیں، بس ہم نے اپنے آپ کو ذلیل کر رکھا ہے، دنیا کی محبّت ایک دفعہ نکل جائے پھر دیکھو۔“ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص ۱۳۸)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6518


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …