حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”ہماری تبلیغ کا حاصل یہ ہے کہ عام دین دار مسلمان اپنے اوپر والوں سے دین کو لیں اور اپنے نیچے والوں کو دیں۔ مگر نیچے والوں کو اپنا محس سمجھیں۔ کیونکہ جتنا ہم کلمہ کو پہنچائیں گے پھیلائیں گے اس سے خود ہمارا کلمہ بھی کامل اور منوّر ہوگا اور جتنوں کو ہم نمای بنائیں گے اس سے خود ہماری نماز بھی کامل ہوگی (تبیلغ کا یہ بڑا گُر ہے کہ اس سے مبلّغ کو اپنی تکمیل مقصود ہو، دوسروں کے لئے اپنے کو ہادی نہ سمجھے؛ کیونکہ ہادی اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں)۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۳۸)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=14911