سوال:- کیا سنّت اعتکاف میں بیٹھنے والے کے لیے مسجد کے اندر تجارتی معاملات کرنا جائز ہے؟
الجواب حامدًا و مصلیًا
معتکف کے لیے تجارتی سامان مسجد کے اندر لانا اور خرید وفروخت کرنا مکروہ تحریمی (ناجائز) ہے۔
البتہ اگر تجارتی سامان مسجد کے اندر نہ لایا جائے؛ بلکہ مسجد کے اندر صرف تجارتی معاملہ کیا جائے، تو یہ جائز ہے؛ لیکن مکروہ تنزیہی ہے۔
ہاں، اگر اعتکاف کے دوران کھانے پینے کا ضروری سامان خریدا جائے، تو یہ تجارتی معاملہ بغیر کراہت کے درست ہوگا۔
فقط واللہ تعالی اعلم
دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین
اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ
Source: