روزہ کی حالت میں پیکٹ میں بند مسواک استعمال کرنے کا حکم ‏

سوال:- آج کل پلاسٹک میں بند مسواک بکتا ہے، اس طرح کے مسواک میں کچھ ذائقہ بھی ہوتا ہے۔

جب اس کا استعمال کیا جائے، تو منھ میں تھوڑا سا ذائقہ محسوس ہوتا ہے، تو روزہ کی حالت میں اس طرح کا مسواک استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

 روزہ کی حالت ميں اس طرح کے مسواک کا استعمال جائز ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

عن عبد الله بن عامر بن ربيعة عن أبيه قال رأيت النبي صلى الله عليه وسلم ما لا أحصي يتسوك وهو صائم (سنن الترمذي رقم ۷۲۵، سنن أبي داود رقم ۲۳٦٤)

(لا) يكره … (و) لا (سواك ولو عشيا) أو رطبا بالماء على المذهب، وكرهه الشافعي بعد الزوال.(الدر المختار ۲/٤۱۹)

ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشي عندنا قال أبو يوسف – رحمه الله تعالى – يكره المبلول بالماء، وفي ظاهر الرواية لا بأس بذلك، وأما الرطب الأخضر فلا بأس به عند الكل كذا في فتاوى قاضي خان.(الفتاوى الهندية ۱/۱۹۹)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/28330

Check Also

حالتِ حیض میں طواف زیارت کرنا

سوال:- ایک عورت حائضہ ہے اور اسے طوافِ زیارت کرنا ہے؛ لیکن وہ واپسی کی …