شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”اپنے اکابر کے احوال کو بہت اہتمام سے کتابوں میں دیکھتے اور پڑھتے رہا کرو، حضور کا زمانہ گو بہت دور چلا گیا؛ لیکن یہ اپنے اکابر حضور کی زندگی کا نمونہ ہمارے سامنے موجود ہے، ان حضرات کی تواضع دیکھو،
پیارو ! آدمی اپنے آپ سے نہیں بڑھتا اللہ جلّ شانہ جسے بڑھاوے وہی بڑھتا ہے، اپنے آپ کو خوب گراؤ، اپنے معاصرین میں سے ہر ایک کو اپنے سے بڑا سمجھو۔“ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص ۱۵۹)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7393