شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
”موت وحیات کا اعتبار نہیں، یاد رکھو، ایک وصیّت کرتا ہوں نصیحت کرتا ہوں وہ یہ کہ جہاں تک ہو سکے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی کوشش کرو دوسری بات جو اس وقت کہنی ہے وہ یہ کہ اپنی اپنی جگہ خانقاہیں مجالس ذکر قائم کرو، لوگوں کو اپنے پاس بٹھاؤ اور سکھاؤ، اور اس انتظار میں نہ رہو کہ کوئی خود طالب بن کر آئے، اس کی امید نہ رکھیو، نہ تعلیم میں نہ سلوک میں اب تو لوگوں کو اپنے اپنے مشغلہ سے کھینچ کر (دین کی طرف) لانا ہوگا۔“ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص۱٤۲)
Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=9338