مسلمانوں کے دینی زوال پر ترس اور تشویش کا اظہار

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ مندرجہ ذیل حدیث بیان فرمائی:

مَنْ لَا يَرْحَمْ لَا يُرْحَمْ اِرْحَمُوْا مَنْ فِيْ الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ

جو شخص دوسروں پر رحم نہیں کرتا ہے اس پر رحم نہیں کیا جائےگا (اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کریں گے)، تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرےگا۔

”مگر افسوس لوگوں نے اس حدیث کو بھوک اور فاقہ والوں پر رحم کے ساتھ مخصوص کر لیا، اس لئے ان کو اس شخص پر تو رحم آتا ہے جو بھوکا ہو، پیاسا ہو، ننگا ہو، مگر مسلمانوں کی دین سے محرومی پر رحم نہیں آتا۔ گویا دنیا کے نقصان کو نقصان سمجھا جاتا ہے؛ لیکن دین کے نقصان کو نقصان نہیں سمجھا جاتا، پھر ہم پر آسمان والا کیوں رحم کرے، جب ہمیں مسلمانوں کی دینی حالت کے ابتر ہونے پر رحم نہیں۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ ،ص۳۸)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=15992


 

Check Also

مؤکدہ سنتوں کو مسجد میں پڑھنا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: فرض کے علاوہ …