زکوٰۃ ادا کرنے سے پورے مال کی حفاظت ہوتی ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”اگر مال کی زکوٰۃ نہ نکالی جائے تو پھر وہ زکوٰۃ والا مال دوسرے مال کو بھی کھا جاتا ہے، زکوٰۃ دینے سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی؛ لیکن زکوٰۃ نہ دینے سے مال رہتا نہیں، آگ لگ جائے، مقدمہ میں خرچ ہو جائے، دُکھ بیماری میں خرچ ہو جائے، غرض یہ کہ کسی نہ کسی صورت سے وہ مال ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔“ (ملفوظات حضرت شیخ رحمہ اللہ ،ص۳۹)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6670


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …