امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا ادب

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شانِ ادب دیکھئے کہ کسی نے ان سے سوال کیا کہ اسود افضل ہیں یا علقمہ فرمایا کہ ہمارا منھ تو اس قابل بھی نہیں کہ ان حضرات کا نام بھی لے سکیں نہ کہ ان میں تفاضل کا فیصلہ کریں۔ دیکھئے امام صاحب میں ادب کا کتنا غلبہ تھا۔ یہ ان کی فطری بات تھی۔ اسی طرح ایک صحابی کو دیکھئے جب ان سے کسی نے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہیں یا آپ۔ مراد یہ تھی کہ عمر میں کون بڑے ہیں۔ اس کے لیے اکبر کا لفظ استعمال کیا ان صحابی نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی بڑے ہیں لیکن سن (عمر) میرا زیادہ ہے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامت،ج۲ ،ص۱۲۳)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=6659


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …