میّت کی طرف سے ذبح کئے گئے جانور کا گوشت

سوال:- ایک آدمی نے میّت کی طرف سے جانور ذبح کیا، تو وہ اس کے گوشت کے ساتھ کیا کرے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

اگر میّت نے تہائی مال میں سے اپنی طرف سے قربانی کرنے کی وصیّت کی تھی، تو پورے گوشت کا صدقہ کرنا ضروری ہے؛ البتہ اگر کسی نے میّت کی طرف سے اپنے مال سے قربانی کی، تو اس کے لیے اس کا گوشت استعمال کرنا درست ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

لو ضحى عن ميت وارثه بأمره لزمه التصدق بها وعدم الأكل منها وإن تبرع عنه له الأكل (رد المحتار ٦/٣٣٥)

و لو ضحى عن ميت من مال نفسه بغير أمر الميت جاز وله أن يتناول منه ولا يلزمه أن يتصدق به لأنها لم تصر ملكا للميت بل الذبح حصل على ملكه ولهذا لو كان على الذابح أضحية سقطت عنه وإن ضحى عن ميت من مال الميت بأمر الميت يلزمه التصدق بلحمه ولا يتناول منه لأن الأضحية تقع عن الميت (فتاوى قاضيخان ٣/٢۰٩)

(وعن ميت بالأمر) أى بأمره أن يضحى عنه … (ألزم) … أى ألزم الورثة أو الوصي (وإلا فكل) أى إن كانت التضحية عنه بغير أمره فكل (حاشية الطحطاوى على الدر المختار ٤/١٦٨)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/164

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟