صدقۂ فطر کا نصاب

سوال:- ایک شخص کے پاس نصاب کے برابر نقد مال نہیں ہے، مگر اس کے پاس زائد کپڑے اور زائد برتن ہیں جن کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے؛ مگر ان کی قیمت زکوٰۃ کے نصاب کے برابر پہنچتی ہے، تو کیا اس پرصدقۂ فطر واجب ہوگا ؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

 ہاں، اس پر صدقۂ فطر واجب ہوگا۔

فقط واللہ تعالی اعلم

تجب على حر مسلم مكلف مالك لنصاب أو قيمته … فارغ عن الدين وحاجته الأصلية وحوائج عياله والمعتبر فيها الكفاية لا التقدير وهي مسكنه وأثاثه وثيابه الخ (مراقي الفلاح مع حاشية الطحطاوى ص۷۲۳, الدر المختار مع رد المحتار ۲/۳٦٠)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/117

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟