عاشوراء کے دن گھر والوں پر خرچ کرنا

سوال:- عاشوراء کے دن گھر والوں پر خرچ کرنے سے متعلق جو حدیث ہے، اس کے بارے میں یہ پوچھنا ہے کہ کیا عاشوراء کے دن ہی سامان خرید کر گھر والوں کو دینا ہے یا ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ مصروفیات کی وجہ سے کچھ دن پہلے خریداری کر لیں اور عاشوراء کے دن گھر والوں کو دے دیں؟

الجواب حامدًا و مصليًا

اگر کوئی شخص کھانا وغیرہ عاشوراء کے دن سے پہلے خرید لے اور عاشوراء کے دن گھر والوں کو کھلائے، تو اس کو بھی حدیث میں وارد ثواب ملےگا اور فضیلت حاصل ہوگی۔

عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من وسع على عياله وأهله يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته (شعب الایمان، الرقم ۳۵۱۵)

حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر فراخ دلی سے خرچ کرےگا، الله تعالیٰ اس کو پورے سال روزی میں خوب برکت عطا فرمائیں گے۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

حررہ :- مفتي زکريا ماکدا

الجواب صحيح :- مفتي ابراہيم صالح جي

Source: http://muftionline.co.za/node/12264

Check Also

نئے اسلامی سال کی دعا

سوال:- نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں کوئی دعا حدیث سے ثابت …