محبوب آقا کا فرمان

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریّا صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

لوگ اپنے آباو اجداد سے، خاندان سے اور اسی طرح بہت سی چیزوں سے اپنی شرافت و بڑائی ظاہر کرتے ہیں۔ امّت کے لیے ذریعۂ افتخار کلام اللہ شریف ہے کہ اس کے پڑھنے سے اس کے یاد کرنے سے، اس کے پڑھانے سے، اس پر عمل کرنے سے غرض اس کی ہر چیز قابل افتخار ہے اور کیوں نہ ہو محبوب کا کلام ہے، آقا کا فرمان ہے، دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا شرف بھی اس کے برابر نہیں ہو سکتا۔ نیز دنیا کے جس قدر کمالات ہیں وہ آج نہیں تو کل زائل ہونے والے ہیں؛ لیکن کلامِ پاک کا شرف و کمال دائمی ہے کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔ (فضائل اعمال، فضائل قرآن مجید، ص۲۸)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7756


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …