اصول کی پابندی

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

یاد رہنا چاہئے کہ ہر چیز اپنے اصول اور اپنے طریقہ سے سہل ہوتی ہے۔ غلط طریقہ سے تو آسان سے آسان کام بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ اب لوگوں کی غلطی یہ ہے کہ وہ اصول کی پابندی ہی کو مشکل سمجھتے ہیں اور اس سے گریز کرتے ہیں۔ حالانکہ دنیا میں کوئی معمولی سے معمولی کام بھی اصول کی پابندی اور مناسب طریقۂ کار اختیار کئے بغیر انجام نہیں پاتا۔ جہاز، ریل، کشتی، ریل، موٹر سب اصول ہی سے چلتے ہیں حتیٰ کہ ہنڈیا روٹی تک بھی اصول ہی سے پکتی ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص۱۲)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8458


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …