دوستی اور دشمنی میں اعتدال کی ضرورت

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

حد سے گزر کر ہر چیز مذموم ہے۔ حدیث میں تعلیم ہے کہ حد سے گذر کر دوستی مت کرو ممکن ہے کہ کسی دن بغض ہو جاوے۔ اسی طرح حد سے گذر کر دشمنی مت کرو ممکن ہے کہ پھر تعلقات دوستی کے ہو جائیں تو اس وقت شرمندگی ہوگی کہ ہم نے اس شخص کے ساتھ کیوں دشمنی کی تھی غرض اسلامی تعلیم میں ہر طرح کی راحت ہی ہے۔ کیسی پاکیزہ اور عجیب تعلیم ہے۔ (ملفوظاتِ حکیم الامت، ج ۸، ص۳۱۱)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=8015


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …