ذکر سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کی شرط

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

ذکر بڑی برکت کی چیز ہے مگر اس کی برکت وہیں تک ہے کہ منکرات (برے کاموں) سے اجتناب رہے اگر  ایک شخص فرض نماز نہ پڑھے اور نفلیں پڑھے، تو ثواب تو ہوگا مگر فرض نہ پڑھنے کا جو گناہ ہے وہ ضعیف کر دےگا اور کوئی نفع ان نفلوں سے ظاہر نہ ہوگا یعنی یہ کہ اس سے آئندہ اعمال میں قوّت نہ ہوگی۔ (ملفوظات حکیم الامت،ج-۲، ص۱۶۵)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7807


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …