اذان اور اقامت کی سنتیں اور آداب – ۱۹

اقامت کی سنتیں اور آداب

(۱) اقامت حدر کےساتھ (جلدی جلدی) کہنا۔ [۱]

عن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لبلال: إذا أذنت فترسل وإذا أقمت فاحدر (سنن الترمذي رقم ١٩٥)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: “جب آپ اذان دیں تو ترتیل سے اذان دیں (اذان کے کلمات ٹھہر ٹھہر کر کہیں) اور جب آپ اقامت کہیں تو حدر سے اقامت کہیں (اقامت کے کلمات جلدی جلدی کہیں)”۔

(۲) اقامت کے ہر کلمات دو دو مرتبہ کہنا نیز اقامت کے کلمات کو مِلا کر کہنا، ان کے درمیان وقفہ نہ کرنا (بلکہ دو کلمات کہنے کے بعد وقفہ کرنا)۔ [۲]

(۳) اقامت مسجد کے اندر کہی جائےگی۔ [۳]

 

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7603


[۱] ( والإقامة كالأذان ) فيما مر ( لكن هي ) أي الإقامة وكذا الإمامة ( أفضل منه ) فتح ( ولا يضع ) المقيم ( أصبعيه في أذنيه ) لأنها أخفض ( ويحدر ) بضم الدال أي يسرع فيها فلو ترسل لم يعدها في الأصح ( ويزيد قد قامت الصلاة بعد فلاحها مرتين ) (الدر المختار ۱/۳۸۸)

[۲] قوله ( ويترسل فيه ويحدر فيها ) أي يتمهل في الأذان ويسرع في الإقامة وحده أن يفصل بين كلمتي الأذان بسكتة بخلاف الإقامة للتوارث ولحديث الترمذي أنه قال لبلال إذا أذنت فترسل في أذانك وإذا أقمت فاحدر (البحر الرائق ۱/۲۷۱)

[۳] والمكان هنا مختلف لأن السنة أن يكون الأذان في المنارة والإقامة في المسجد وكذا النغمة والهيئة بخلاف خطبتي الجمعة لاتحاد المكان والهيئة فلا يقع الفصل إلا بالجلسة (البحر الرائق ۱/۲۷۵)

Check Also

مسجد کی سنتیں اور آداب – ۹

حضرت عمر و بن میمون رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ ”مسجدیں زمین پر اللہ تعالیٰ کے مکانات ہیں اور میزبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے۔“۔۔۔