مذی اور منی میں فرق

سوال:- میں اکثر اوقات کسی لڑکی سے بات کروں تو میرا پانی نکل جاتا ہے تو اس پر غسل کرنا پڑتا ہے اور اس سے روزہ تو باطل نہیں ہوتا؟ میری نیت خراب نہیں ہوتی لیکن پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے برائے مہربانی کچھ بتا دے اس بارے میں اور مذی اور منی میں کیا فرق ہے وہ بھی بتا دے؟

الجواب حامدًا و مصليًا

بات ہی نہ کرے تاکہ پانی نہ نکلے۔استغفار کرو۔
منی تو جوش اور قوت سے نکلتا ہے ۔اور مذی جوش اور قوت سے نہیں نکلتا،وہ دھیرے دھیرے سے نکلتا ہے۔منی کے نکلنے سے غسل واجب ہوتا ہے اور مذی اگر چہ ناپاک ہے منی کی طرح لیکن اسکے نکلنے سے غسل ٹوٹتا نہیں البتہ وضو ٹوٹتا ہے۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

قال والمعاني الموجبة للغسل إنزال المني على وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم واليقظة (الهداية 1/31)

قال وليس في المذي والودي غسل وفيهما الوضوء لقوله عليه الصلاة والسلام كل فحل يمذي وفيه الوضوء والودي الغليظ من البول يتعقب الرقيق منه خروجا فيكون معتبرا به والمني خاثر أبيض ينكسر منه الذكر والمذي رقيق يضرب إلى البياض يخرج عند ملاعبة الرجل أهله والتفسير مأثور عن عائشة رضي الله تعالى عنها (الهداية 1/33)

حررہ :- مفتي زکريا ماکدا

الجواب صحيح :- مفتي ابراہيم صالح جي

Source: http://muftionline.co.za/node/3269

Check Also

قربانی کے جانور کی کھال فروخت کرنا

سوال:- کیا قربانی کے جانور کی کھال فروخت کر کے اور اس کی رقم صدقہ …