دس رحمتوں کا حصول

عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشرا (صحيح مسلم، الرقم: 408)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس بار درود (رحمتیں) بھیجتے ہیں۔

چہرہ خنزیر جیسا ہو گیا

نزھۃ المجالس میں ایک واقعہ منقول ہے کہ ایک شخص اور اس کا بیٹا سفر کر رہے تھے۔ راستہ میں باپ کا انتقال ہو گیا اور اس کا سَر (منھ وغیرہ) سور جیسا ہو گیا۔

وہ بیٹا بہت رویا اور اللہ جل شانہ کی بارگاہ میں دعا اور عاجزی کی۔

اتنے میں اس کی آنکھ لگ گئی، تو خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ تیرا باپ سود کھایا کرتا تھا، اس لیے یہ صورت بدل گئی۔

لیکن حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں سفارش کی ہے، اس لیے کہ جب یہ آپ کا ذکرِ مبارک سنتا، تو درود بھیجا کرتا تھا۔ آپ کی سفارش سے اس کو اس کی اپنی صورت پر لوٹا دیا گیا۔ (فضائلِ درود،ص ۱۷۸)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...