رمی جمرات، حلق اور دمِ شکر میں ترتیب؟

سوال:- کیا حاجی کے لیے ضروری ہے کہ وہ رمی جمرات، حلق اور دمِ شکر میں مخصوص ترتیب کا لحاظ رکھے؟

الجواب حامدًا ومصليًا

حاجی کے لیے واجب ہے کہ وہ پہلے رمی جمرات کرے، پھر سر کے بال منڈوائے اور اگر وہ متمتع یا قارن ہو، تو سر کا بال منڈوانے سے پہلے دمِ شکر کرے۔ اگر وہ بھول کر یا جان بوجھ کر مذکورہ ترتیب کے خلاف کرے، تو اس پر دم واجب ہوگا۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

( أو قدم نسكا على آخر ) فيجب في يوم النحر أربعة أشياء الرمي ثم الذبح لغير المفرد ثم الحلق ثم الطواف لكن لا شيء على من طاف قبل الرمي والحلق نعم يكره لباب وقد تقدم كما لا شيء على المفرد إلا إذا حلق قبل الرمي لأن ذبحه لا يجب (الدر المختار)

قال العلامة الشامي: قوله ( لكن لا شيء على من طاف ) أي مفردا أو غيره شرح اللباب قوله ( قبل الرمي والحلق ) أي وكذا قبل الذبح بالأولى لأن الرمي مقدم على الذبح فإذا لم يجب ترتيب الطواف على الرمي لا يجب على الذبح (رد المحتار 2/555)

حررہ :- مفتي زکريا ماکدا

الجواب صحيح :- مفتي ابراہيم صالح جي

Source: http://muftionline.co.za/node/235

Check Also

صاحب اہل وعیال پر حج کی فرضیت کے لیے کتنے مال کا مالک ہونا ضروری ہے؟

سوال:- صاحب اہل وعیال کے پاس کتنا مال ہو، تو اس پر حج فرض ہوگا؟