درود شریف پڑھنے تک دعا کا موقوف رہنا

عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: إن الدعاء موقوف بين السماء والأرض لا يصعد منه شيء حتى تصلي على نبيك صلى الله عليه وسلم (سنن الترمذي، الرقم: 486)

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دعا (کی قبولیت) آسمان وزمین کے دوران موقوف رہتی ہے، وہ اوپر نہیں جاتی ہے؛ یہاں تک کہ تم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوسیوں کو  دوسروں پر ترجیح دینا

حضرت امام مالک رحمہ اللہ حدیث شریف کے طلبہ اور مدینہ منورہ کے باشندوں کو دوسرے لوگوں سے پہلے پڑھاتے تھے۔

کسی نے حضرت امام مالک رحمہ اللہ سے اس کی وجہ دریافت کی، تو آپ نے فرمایا: یہ لوگ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوسی ہیں۔ (ترتیب المدارک،۱۳/۲)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=5696  , http://ihyaauddeen.co.za/?p=7666

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...