ہر شب و روز تین مرتبہ درود شریف پڑھنے کا ثواب

عن ابي كاهل رضي الله عنه قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا ابا كاهل! من صلى علي كل يوم ثلاث مرات وكل ليلة ثلاث مرات حبا وشوقا الي كان حقا على الله أن يغفر له ذنوبه تلك الليلة وذلك اليوم (الترغيب والترهيب، الرقم: ۲۵۸٠)

حضرت ابو کاہل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ اے ابو کاہل! جو شخص مجھ پر میری محبت اور میرے اشتیاق میں ہر روز تین مرتبہ اور ہر شب تین مرتبہ درود بھیجتا ہے، تو الله تعالیٰ اس شب اور اس روز کے اس کے گناہوں کی مغفرت کو اپنے اوپر لازم کر لیتے ہیں (الله تعالیٰ اس شخص کے اس دن اور اس رات کے گناہوں کو ضرور معاف فرماتے ہیں)۔

تکلیف کی حالت میں درود شریف پڑھنا

عبد الرحیم بن عبد الرحمٰن بن احمد نے کہاکہ میں حمام میں گر گیا تھا، جس سے میرے ہاتھ میں چوٹ آگئی تھی اور ورم بھی ہو گیا تھا۔ رات کو مجھے بہت تکلیف رہی۔

میں نے حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔ میں نے عرض کیا یا رسول الله! حضور صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے! تیرے درد نے مجھے وحشت میں ڈال دیا۔

صبح کو وہ تمام ورم جاتا رہا اور حضور صلی الله علیہ وسلم کی برکت سے وہ تکلیف بھی رفع ہو گئی۔

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

 Source: http://whatisislam.co.za/index.php/durood/item/576-reserving-a-special-time-for-reciting-durood  , http://ihyaauddeen.co.za/?p=5969

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...