صدقۂ فطر کے مصارف

سوال:- صدقۂ فطر کے مصارف کون ہیں؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

جو لوگ زکوٰۃ کے مصارف ہیں، وہی لوگ صدقۂ فطر کے بھی مصارف ہیں (یعنی جو لوگ زکوٰۃ لے سکتے ہیں، وہی لوگ صدقۂ فطر بھی لے سکتے ہیں اور جن لوگوں کو تم زکوٰۃ نہیں دے سکتے ہو، تو ان کو صدقۂ فطر نہیں دے سکتے ہو)۔

فقط واللہ تعالی اعلم

( وصدقة الفطر كالزكاة في المصارف ) وفي كل حال ( إلا في ) جواز ( الدفع إلى الذمي ) وعدم سقوطها بهلاك المال وقد مر وقال فى الشامية: قوله ( في المصارف ) أي المذكورة في آية الصدقات إلا العامل الغني فيما يظهر ولا تصح إلى من بينهما أولاد أو زوجية ولا إلى غني أو هاشمي ونحوهم ممن مر في باب المصرف وقدمنا بيان الأفضل في المتصدق عليه (شامى ۲/۳٦۹)

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/120

Check Also

نئے اسلامی سال کی دعا

سوال:- نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں کوئی دعا حدیث سے ثابت …