اعتکاف کے لیے دیر سے پہونچنا

سوال:- مجھے اعتکاف کا ارادہ تھا؛ لیکن افسوس ہے کہ زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے مسجد کو وقت پر پہنچنے میں مجھے دیر ہو گئی۔ جس وقت میں پہنچا، اعتکاف شروع ہو گیا، تو کیا میرا سنت اعتکاف درست ہے؟ کیا میرے ذمہ آئندہ سال دوبارہ اعتکاف کرنا ضروری ہوگا؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

جب آپ مسجد میں دیر سے پہنچے اور اعتکاف کا وقت شروع ہو چکا، تو آپ کا اعتکاف سنت اعتکاف نہیں ہوگا؛ بلکہ آپ کا اعتکاف نفل اعتکاف ہوگا۔ آئندہ سال آپ پر اعتکاف کرنا ضروری نہیں ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

( وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان ) أي سنة كفاية كما في البرهان وغيره لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة ( مستحب في غيره من الأزمنة ) هو بمعنى غير المؤكدة ( الدر المختار ۲/٤٤۲)

أحسن الفتاوى ۱/۳۷

حررہ :- مفتی زکریا ماکدا

الجواب صحیح :- مفتی ابراہیم صالح جی

Source: http://muftionline.co.za/node/599

Check Also

نئے اسلامی سال کی دعا

سوال:- نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں کوئی دعا حدیث سے ثابت …