موت سے پہلے جنت میں ٹھکانہ نظر آنا

عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صلى علي في يوم الجمعة ألف مرة لم يمت حتى يرى مقعده من الجنة (أخرجه ابن شاهين بسند ضعيف كذا في القول البديع صـ 397)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن مجھ پر ایک ہزار مرتبہ درود بھیجے، تو اس کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی؛ جب تک کہ وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے۔

درود شریف کی کثرت کی وجہ سے نجات

ایک شخص ابو حفص کاغذی رحمہ اللہ کو (جو کہ ایک انتہائی نیک آدمی تھے) ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا، تو ان سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیسا معاملہ فرمایا؟ انہوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر رحم فرمایا، میری مغفرت فرما دی اور مجھے جنت میں داخل فرمایا۔

ان سے دریافت کیا گیا کہ کس عمل کی وجہ سے یہ مرتبہ حاصل ہوا؛ انہوں نے جواب دیا کہ جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ میرے اعمال کو شمار کریں۔

فرشتوں نے میرے گناہوں کو شمار کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر میرے بھیجے ہوئے درود کو شمار کیا، تو انہوں نے درود کی تعداد گناہوں سے زیادہ پائی، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا: اے میرے فرشتوں! بس اتنا کافی ہے۔ (اب) اس کا حساب مت لو اور اس کو میری جنت میں لے جاؤ۔

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

 Source: Link: http://whatisislam.co.za/index.php/durood/item/569-salvation-through-the-abundant-recitation-of-durood

http://ihyaauddeen.co.za/?p=4047

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...