درود شریف کی برکت سے قیامت کے دن شہیدوں کی معیّت و صحبت

عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: من صلى علي صلاة واحدة صلى الله عليه عشرا ومن صلى علي عشرا صلى الله عليه مائة ومن صلى علي مائة كتب الله له بين عينيه براءة من النفاق وبراءة من النار وأسكنه الله يوم القيامة مع الشهداء (المعجم الصغير للطبراني، الرقم: ٨٩٩، وقال الهيثمي في  مجمع الزوائد (الرقم: ١٨٢٩٨): رواه الطبراني في الصغير والأوسط وفيه إبراهيم بن سالم بن شبل الهجيمي ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات، وقال المنذري في الترغيب والترهيب (الرقم: 2560): وفي إسناده إبراهيم بن سالم بن شبل الهجعي لا أعرفه بجرح ولا عدالة)

حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے، الله تعالیٰ اس پر دس درود بھیجتے ہیں، اور جو شخص مجھ پر دس بار درود بھیجتا ہے، الله تعالیٰ اس پر سو بار درود بھیجتے ہیں اور جو شخص مجھ پر سو بار درود بھیجتا ہے، الله تعالیٰ اس کی آنکھوں کے درمیان نفاق اور جہنم سے آزادی لکھ دیتے ہیں اور اس کو قیامت کے دن شہیدوں کی صحبت میں رکھیں گے۔

سونے سے پہلے درود کا معمول

شیخ ابن حجر مکیّ رحمہ الله نے لکھا ہے کہ ایک مردِ صالح نے معمول مقرّر کیا تھا کہ ہر رات کو سوتے وقت درود بعددِ معیّن پڑھا کرتا تھا۔

ایک رات خواب میں دیکھا کہ جنابِ رسول الله صلی الله علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور تمام گھر اس کا روشن ہو گیا۔

آپ نے فرمایا وہ منھ لاؤ، جو درود پڑھتا ہے کہ بوسہ دوں۔ اس شخص نے شرم کی وجہ سے رخسار سامنے کر دیا۔ آپ نے اس رخسار پر بوسہ دیا۔

بعد اس کے وہ بیدار ہو گیا، تو سارے گھر میں مشک کی خوشبو باقی رہی۔ (فضائل درود ،؃ ۱۵۴)

يَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

 Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=4370

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...