قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ترین شخص

عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أولى الناس بي يوم القيامة أكثرهم علي صلاة (سنن الترمذي، الرقم: ٤٨٤ وحسنه الإمام الترمذي رحمه الله)

حضرت عبد الله بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا، جس نے مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجا (دنیوی زندگی میں)۔

درود شریف کی کثرت کی وجہ سے شاندار خوشبو کا ظہور

حضرت مولانا فیض الحسن سہارنپوری رحمۃ الله علیہ کے داماد نے ایک مرتبہ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ الله علیہ سے بیان کیا کہ مولانا فیض الحسن سہارنپوری رحمۃ الله علیہ کا جس مکان میں انتقال ہوا، وہاں ایک مہینہ تک خوشبو عطر کی آتی رہی۔

حضرت مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ الله علیہ سے اس کو بیان کیا۔ فرمایا: یہ برکت درود شریف کی ہے۔

حضرت مولانا فیض الحسن سہارنپوری رحمۃ الله علیہ کا معمول تھا کہ ہر شبِ جمعہ کو بیدار رہ کر درود شریف کا شغل فرماتے۔ (فضائل درود، ۱۵۳)

يَا رَبِّ صَلِّ وَ سَلِّم دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

 Source: http://ihyaauddeen.co.za/?p=4363

Check Also

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا حصول ‏

”جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت ضروری ہو گئی“...