نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ‏

سئل سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم مرة فقيل: يا رسول الله، أي الناس أحب إليك؟ قال: عائشة، قيل: من الرجال؟ قال: أبوها (سنن ابن ماجة، الرقم: ١٠١)

ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ (رضی اللہ عنہا)۔

سوال کیا گیا: مردوں میں آپ کو سب سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے والد (حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ)۔

امت محمدیہ میں سب سے پہلا جنتی

حدیث شریف میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ کی امت دیگر تمام امتوں سے پہلے جنت میں داخل ہوگی اور آپ کی امت میں سے  سب سے پہلے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ جنت میں داخل ہوں گے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حضرت جبرئیل علیہ السلام میرے پاس آئے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھایا، جس سے میری امت داخل ہوگی۔

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کاش کہ میں آپ کے ساتھ  اس وقت ہوتا (جب حضرت جبرئیل علیہ السلام نے آپ کو جنت کا وہ دروازہ دکھایا)؛ تاکہ میں بھی دیکھتا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر! ضرور میری امت میں سے سب سے پہلا انسان جو جنت میں داخل ہوگا، وہ آپ ہوں گے۔ (ابو  داود)

Check Also

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی دعاؤں کی قبولیت‎ ‎

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے لیے دعا …