امت پر سب سے زیادہ رحم دل صحابی

قال سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: أرحم أمتي بأمتي أبو بكر (سنن الترمذي، الرقم: ٣٧٩٠)

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں سب سے زیادہ میری امت پر رحم کرنے والے (حضرت) ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں۔

حضرت ابو بکر کا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنی جان ومال کی قربانی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی بھی شخص کے مال نے مجھے اتنا فائدہ نہیں پہنچایا، جتنا فائدہ حضرت ابو بکر کے مال نے پہنچایا۔

یہ سن کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور عرض کیا کہ میں اور میرا مال سب آپ کے لئے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!۔ (سنن ترمذی، سنن ابن ماجہ)

مسند احمد کی روایت میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی نقل کیا گیا ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بھی مال نے مجھے اتنا فائدہ نہیں پہنچایا، جتنا فائدہ ابو بکر رضی اللہ عنہ کے مال نے پہنچایا۔

 یہ سن کر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور تین بار فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! اللہ نے مجھے جو کچھ دیا ہے، آپ کی وجہ سے دیا ہے۔  (مسند احمد)

Check Also

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی دعاؤں کی قبولیت‎ ‎

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے لیے دعا …