دین کے سارے کاموں کےلئے دعا کرنا

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

تم اپنے وقت کی قدر کر لو، (اعتکاف کی حالت میں) باتیں بلکل نہ کرو، ہم سب کی نیت یہ ہو کہ دنیا میں جتنے دین کے شعبے چل رہے ہیں، سب کو الله جل شانہ پروان چڑھائے۔

مساجد کے لئے، مدارس کے لئے، مراکز کے لئے، جتنی دعائیں کرو گے، اتنی ہی ترقی ہوگی، اتنا ہی آپ کو ثواب ملے گا۔

تمہارا سارے کاموں میں لگنا تو مشکل ہے، ہاں! دعا سے ضرور شرکت ہو سکتی ہے، حضور پاک صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد ہے، “إنما الأعمال بالنيات” ایک عمل میں جتنی نیت کر لو گے، سب کا ثواب ملےگا۔ (ملفوظاتِ حضرت شیخ ،ص ١١٩)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=14434

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …