مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد

حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”وقت چلتی ہوئی ایک ریل ہے، گھنٹے، منٹ اور لمحے گویا کہ ڈبے ہیں اور ہمارے مشاغل اس میں بیٹھنے والی سواریاں ہیں۔

اب ہمارے دنیوی اور مادی ذلیل مشاغل نے ہماری زندگی کی ریل کے ان ڈبوں پر ایسا قبضہ کر لیا ہے کہ وہ شریف اخروی مشاغل کو آنے نہیں دیتے۔

ہمارا کام یہ ہے کہ عزیمت سے کام لے کے ان ذلیل اوردنی مشاغل کی جگہ ان شریف کی جگہ ان شریف اور اعلیٰ مشاغل کو قابض کر دیں جو خدا کو راضی کرنے والے اور ہماری آخرت کو بنانے والے ہیں۔“ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس رحمہ اللہ، ص ۳۱)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=13118


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …