روزہ کی حالت میں وِکس لگانا

سوال:- کیا روزہ کی حالت میں ناک کے اندر وِکس/بام وغیرہ لگانا جائز ہے؟

الجواب حامدًا و مصلیًا

احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ آدمی روزہ کی حالت میں ناک میں وکس نہ لگائے؛ کیونکہ اس سے اس کے روزہ کے ٹوٹنے کا بڑا خطرہ رہتا ہے۔

فقط واللہ تعالی اعلم

(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان ) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا لو ذاكرا لإمكان التحرز عنه

قال في الشامي: أي بأي صورة كان الإدخال حتى لو تبخر ببخور فآواه إلى نفسه واستمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه (رد المحتار على الدر المختار ۲ /۳۹۵)

لا يكره للصائم شم رائحة المسك والورد ونحوه مما لا يكون جوهرا متصلا كالدخان (رد المحتار ۲/٤۱۷)

دار الافتاء، مدرسہ تعلیم الدین

اسپنگو بیچ، ڈربن، جنوبی افریقہ

Source: http://muftionline.co.za/node/623

Check Also

نئے اسلامی سال کی دعا

سوال:- نئے اسلامی سال یا نئے اسلامی ماہ کے آغاز میں کوئی دعا حدیث سے ثابت …