اللہ تعالیٰ کا معاملہ بندے کی توقع کے مطابق ‏

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:

”انسان کو مایوس نہ ہونا چاہیئے حق تعالیٰ سے اچھی امید رکھنی چاہیئے وہ بندہ کے ظن کے ساتھ ہیں جیسا بندہ ان کے ساتھ گمان رکھتا ہے ویسا ہی معاملہ اس کے ساتھ فرماتے ہیں بڑی رحیم کریم ذات ہے؛ مگر یہ شرط ہے کہ طلب ہو اور کام میں لگا رہے جو بھی ہو سکے کرتا رہے۔ پھر وہ اپنے بندے کے ساتھ رحمت اور فضل ہی کا معاملہ فرماتے ہیں وہ کسی کی محنت اور طلب کو رائیگاں یا فراموش نہیں فرماتے۔“ (ملفوظاتِ حکیم الامّت، ج۴، ص۲۲٤)

Source: https://ihyaauddeen.co.za/?p=7752


 

Check Also

موت کے لیے ہر ایک کو تیاری کرنا ہے

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ الله نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: میں ایک …